Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک :ورلڈ سیلنگ ایونٹ ڈچ برادرز نے جیت لیا

 
ڈنمارک: ڈنمارک کے ساحل پر ورلڈ سیلنگ چیمپیئن شپ میں ڈرامائی مقابلہ ہوا۔ کروشین برادرز کی برتری کے باوجود ڈچ برادرز نے گولڈ میڈل جیت لیا۔توازن برقرار نہ رکھنے پر کشتی کے الٹ جانے سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔ ورلڈ سیلنگ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلوں میں سیلرز ہی نہیں پرستار بھی پرجوش نظر آئے۔نیلگوں پانی، طوفانی ہواوں میں بادبانی کشتی کا کھیل توازن برقرار نہ رکھنے پر کشتی کے پانی میں گر جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ پانی اور ہوا کا سینہ چیرنے کے لیے مہارت بھی درکار ہے۔ ایونٹ میں پھرتی اور ٹیم ورک کا کمال مظاہرہ کیا گیا۔ کروشین برادرز کی کامیابی کے باوجود ڈچ برادرز کو گولڈ میڈل مل گیا۔ ڈرامائی مقابلے اور فیصلے سے سب کو حیرانی ہوئی۔

شیئر: