فیفا ورلڈ کپ میں سعودی قومی فٹبال ٹیم کی بھرپور حمایت اور نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں بزمِ شاہین کے زیرِ اہتمام ایک شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں بزم شاہین کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ میں 6 سے 18 سال عمر کے بچوں اور نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ فٹبال میچز میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور بھرپور حمایت کا اظہار بھی کیا۔ دیکھیے ذکااللہ محسن کی ویڈیو