Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی یمنی حکومت کو تنخواہوں کے لیے 59.7 ملین ڈالر امداد

امداد کا مقصد یمنی حکومت کے بجٹ خسارے کو پورا کرنا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں سعودی سفیر محمد الجابر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمنی حکومت کو پبلک سیکٹر میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 224 ملین ریال (59.7 ملین ڈالر) سے زیادہ کی اضافی امداد فراہم کی ہے۔
سعودی قیادت کی ہدایت کے تحت سعودی پروگرام برائے تعمیر و ترقی یمن کے ذریعے یہ امداد فراہم کی گئی۔
 سعودی سفیر نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ اس امداد کا مقصد یمنی حکومت کے بجٹ خسارے کو پورا کرنا اور سرکاری ملازمین کومسلسل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔‘ 
یہ فنڈنگ یمنی حکومت کے مالیاتی بہاو کو برقرار رکھنے، غیر ملکی کرنسی کی لیکویڈیٹی فراہم کرنے، یمنی ریال کے استحکام کی سپورٹ، بنیادی خدمات کی فراہمی اور معاشی استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔
اس سے قبل سعودی عرب اور یمن کے درمیان یمنی گورنریٹس میں پارو سٹیشنوں کو چلانے کے لیے 150 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
یہ معاہدہ سعودی پرواگرام برائے تعمیر و ترقی یمن کے ذریعے یمن کی وزارت کے درمیان کیا گیا جو بجلی کی پیداوار اور بجلی کی خدمات تک رسائی کو بہتربنانے میں مدد دے گا۔
سعودی عرب، یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سب سے بڑے سپورٹرز میں سے ایک رہا ہے، جو عوامی خدمات اور معاشی بحالی کی سپورٹ کے لیے  اقتصادی و انسانی امداد کے علاوہ ترقیاتی منصوبے نافذ کر رہا ہے۔

 

شیئر: