Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپین کے خلاف میچ کے لیے سعودی ٹیم کی اٹلانٹا میں تیاریاں جاری

ہیڈ کوچ کی نگرانی میں تربیتی مشق میں حصہ میں لیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں سپین کے خلاف اتوار کو کھیلے جانے والے میچ سے قبل آسٹن میں معمول کی پریکٹس کی۔
گرین فالنکز نے آسٹِن کے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کیو ٹو سٹیڈیم میں ہیڈ کوچ کی نگرانی میں تربیتی مشق میں حصہ میں لیا۔
اِس سیشن کا آغاز وارم اپ مشقوں سے ہوا جس کے بعد گیند کو زیادہ سے زیادہ دیر تک اپنے پاس رکھنے کی پریکٹس کی گئی۔
اس کے علاوہ ٹیم نے اپنے حریف کی حکمتِ عملی توڑنے کے لیے خاص تربیت حاصل کی۔ آخر میں طے شدہ طریقے سے گول کرنے کی مشق کی گئی۔
سعودی عرب سنیچر کو سپین کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے اٹلانٹا کے سٹیٹ یونیورسٹی سٹیڈیم میں تیاری مکمل کر لے گا جہاں گرین فالکنز سپین کے مدِ مقابل ہوں گے۔
اس کے بعد سعودی ٹیم امریکی شہر ہوسٹن چلی جائے گی جہاں وہ گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ کی تیاری کرے گی جو کیپ وردے کے خلاف کھیلا جائے گا۔

 

شیئر: