Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم آزادی پر پلاسٹک کے جھنڈے کی خریداری بند

نئی دہلی۔۔۔۔یوم آزادی ہند(15اگست) سے ایک ہفتہ پہلے سے ہی ٹریفک سگنلز اور بازاروں میں ترنگا پرچم،جھنڈیاں، بیج اور دیگر سامان فروخت کرنیوالے نظر آنے لگے ہیں لیکن امسال ایک اہم تبدیلی یہ نظر آرہی ہے کہ پلاسٹک کے جھنڈوں کی جگہ کپڑے کے جھنڈے فروخت کئے جارہے ہیں ۔ یہاں پلاسٹک کے جھنڈوں پر کوئی پابندی نہیں البتہ وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ پلاسٹک کے  بنے ہوئے پرچم استعمال نہ کئے جائیں۔ملک کی ریاستوں اور مرکز ی حکومت والی ریاستوں سے بھی وزارت نے کہا تھا کہ قومی پرچم سے متعلق قواعد و ضوابط کی پابندی کی جائے ۔کاغذ کے پرچم کا استعمال کیا جاسکتا ہے مگر پلاسٹک کے مناسب نہیں۔تاجر اور دکاندار امسال پلاسٹک کے ترنگے فروخت نہیں کررہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے ۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ جب انہوں نے پلاسٹک کا ترنگا بیچنے کی کوشش کی تو دہلی والوں نے لیکچر دینا شروع کردیا۔ آئی ٹی اوچوراہے پرترنگا فروخت کرنے والوں سے بچے سوال کرنے لگے ہیں ۔اسکول کے بچے پلاسٹک کا جھنڈانہیں خریدتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول میں پلاسٹک کا پرچم لانا منع ہے۔اسلئے امسال پلاسٹک کے جھنڈے رکھے ہی نہیں ۔ کاغذی پرچم بارش میں خراب ہوجاتے ہیں لہذاصرف کپڑوں کے جھنڈے فروخت کئے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم کی جانب سے’’ جن دھن‘‘ کھاتیداروں کو 15اگست پرتحفہ

 

شیئر: