Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطلقہ کیلئے سعودی خاوند کیخلاف فیصلہ

ریاض ...یہاں جنرل کورٹ نے ایک عرب ملک کی خاتون کو طلاق دینے والے مقامی شہری کیخلاف فیصلہ سنادیا۔ اسے اپنی مطلقہ کو 40ہزار ریال دینے کا پابند بنادیا۔ سعودی شہری نے طلاق کے بعداپنی مطلقہ کو گھر سے فرنیچر اٹھانے اورمنقولہ اشیاءکی قیمت ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ شوہر نے مطلقہ سے سودے بازی کی کوشش کی تھی کہ وہ اسے شادی کے وقت سے لیکر طلاق کے لمحے تک مملکت میں قیام اور ویزہ فیس ادا کرے۔ ایسی صورت میں ہی وہ اسے گھر سے فرنیچر لیجانے کی اجازت دیگا۔ بیوی نے عدالت میں مقدمہ دائر کرکے 10ہزار ریال کا مطالبہ رکھا تھا۔ اس نے اس حوالے سے ایک دستاویز بھی پیش کی تھی۔ اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ طلاق دینے والے شوہر سے اسکی3بیٹیاں ہیں اوروہی انکی نگہداشت کررہی ہے۔ عدالت نے شوہر کیخلاف فیصلہ دیتے ہوئے اسے 40ہزار ریال اپنی مطلقہ کو پیش کرنے کا حکم صادر کردیا۔
 

شیئر: