کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز عرب جامعات کی ’کیو ایس‘ رینکنگ میں سرفہرست
        
        
                        
                
                    
                                                    
                                
                                                                    
                                        
                                            سعودی جامعہ ’کیو ایس ‘ ورلڈ رینکنگ میں 67 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)                                        
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز نے عرب  جامعات کی ’کیو ایس‘ رینکنگ میں مسلسل تیسرے برس پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
اخبار24 کے مطابق اس سال عرب ممالک کی 296 جامعات کو رینکنگ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جن میں سے 35 یونیورسٹیاں سعودی عرب کی تھیں۔
کنگ فہد پٹرولیم یونیورسٹی کیوایس رینکنگ میں پانچ برس قبل 200 ویں نمبر پر تھی تاہم اس کے معیار میں تیزی سے بہتری آئی جس کے بعد یونیورسٹی کو دنیا کی ٹاپ 100 میں شامل کیا گیا اور ’کیو ایس ‘ ورلڈ رینکنگ میں 67 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔
یونیورسٹی نے اپنے معیار کے سفر میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے عرب جامعات کی فہرست میں سال 2021 میں چوتھی پوزیشن حاصل کی بعدازاں سال 2022 میں دوسری اور کیوایس عرب درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کیو ایس رینکنگ کے لیے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا جاتا ہے جن میں اکیڈمک، لیبر مارکیٹ میں گریجویٹس کی شہرت، ٹیچینگ سٹاف ، فیکلٹی ممبران اور طلبا کا تناسب، یونیورسٹی میں انٹرنیشنل طلبا کا اور اساتذہ کا تناسب دیکھا جاتا ہے۔
