Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کمپنی سے متعلق ساما کا انتباہ

ریاض ...سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) اور سعودی مالیاتی منڈی نے ”وفاللتامین“ سعودی انڈین کوآپریٹو انشورنس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ پر وضاحتی بیان دیدیا۔ وفا انشورنس کمپنی نے اپنے بیان میں توجہ دلائی کہ ادا شدہ پونجی سے اسکا خسارہ 50فیصد سے زیادہ ہوچکا ہے۔ ساما کا کہناہے کہ اگر 45روز کے اندر کمپنی کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد نہ ہوا تو ایسی صورت میں کمپنی کو یاتو اپنی بنیادی پونجی میں اضافہ کرنا ہوگا یا اسے بنیادی پونجی خسارے کے تناسب سے کم کرنی ہوگی۔ جس کے تحت خسارہ ادا شدہ سرمائے سے 50فیصد تک کم ہوجائیگا۔ یا کمپنی کو متعینہ مدت پوری کرنے سے قبل ہی ختم کرنا پڑیگا۔
 

شیئر: