Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے سیٹلائٹ نے کام شروع کردیا

اسلام آباد... پاکستان کی کے پہلے ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس ون) نے منگل سے کام شروع کر دیا ۔وزرات منصوبہ بندی کے مطابق پی آر ایس ایس ون کو 9 جولائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ منگل سے سیٹلائٹ کا مکمل کنٹرول پاکستان نے سنبھال لیا ۔ صدر ممنون حسین اور نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں کہا کہ سیٹلائٹ کا خلاءمیں بھیجا جانا اور فعال ہونا خلائی انجینئرز کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔ سیٹلا ئٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے ۔سیٹلا ئٹ لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی ۔پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلا ئٹ مددگار ثابت ہوں گے۔
مزید پڑھیں:سر سبز و شاداب پاکستان مہم کا آغاز

شیئر: