Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کا بل 400ریال کی حد عبور کرنے پر کنکشن کاٹ دیا جائے گا، کمپنی

    جدہ- - - -  سعودی بجلی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ بجلی کا بل 400ریال کی حد عبور کرنے پرکاٹ دیا جائیگا۔ اسی طرح اگر کسی صارف نے 6ماہ سے زیادہ عرصے تک بل ادا نہ کیا ہو تب بھی کنکشن ختم کر دیا جائیگا۔ عکاظ اخبار کے مطابق بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کسی صارف نے مسلسل 2ماہ تک بجلی کا بل ادا نہ کیا اور وہ "تیسیر"اسکیم میں شامل ہو تو ایسی حالت میں اسے تیسیر پروگرام سے خارج کر دیا جائیگا۔ تیسیر پروگرام آخری 12ماہ کے دوران بجلی کے استعمال کی بنیاد پر اوسط بل کی صورت میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی صارف نے گزشتہ 12ماہ کے دوران جتنی بجلی خرچ کی ہو گی اس پر اس کا اوسط نکال کر ماہانہ بل مقرر کر دیا جائیگا البتہ سال کے اختتام پر بجلی کا حقیقی خرچ چیک کر حقیقی بل جاری ہو گا یہ کم بھی ہو سکتا ہے اور زیادہ بھی۔بجلی کمپنی نے توجہ دلائی ہے کہ تیسیر پروگرام میں بعض صارفین کو ان کی درخواست پر شریک کیا گیا ہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو خودکار نظام کے تحت شامل کر لئے گئے ہیں۔ مالک مکان یا خود صارف ٹیلیفونک رابطہ کر کے تیسیر پروگرام بند کرا سکتا ہے۔ اسے منسوخ کرنے یا تبدیل کرنے میں ڈیوٹی والے 5ایام لگیں گے۔ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ عیدالاضحی کی تعطیلات شروع ہونے پر یہ اقدام کیونکر ممکن ہو گا۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2018ء کے اختتام تک ماہانہ اوسط بل جمع کرنے کی اجازت ہو گی۔ یکبارگی سال بھر کا بل ادا کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں:- - - -عید پر مدینہ عجائب گھر کھلا رہیگا

شیئر: