Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کیلئے رہنما نقشہ

مدینہ منورہ ...مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے زائرین کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔ انتظامیہ کے ماتحت تکنیکی ادارے کے انچارج ماجد احمد المزینی نے بتایا کہ مسجد نبوی کا وضاحتی رہنما نقشہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس میں مسجد نبوی کے آس پاس کے اہم علاقوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ یہ نقشہ زائر کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنے والے مقامات تک پہنچنے میں سہولت فراہم کریگا۔ نقشے میںجنت البقیع، آس پاس کی مساجد اور عجائب گھروں کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بس اڈوں اور ٹیکسی اڈوں کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے۔
 

شیئر: