Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جشن آزادی پر پاکستانی کرکٹرز کے پیغامات

 
  کراچی:جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز نے بھی قوم کو مبارکباد دی ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ”آج کے دن ہم اپنے ماضی کی تابناک تاریخ پر ہی فخر نہیں کر رہے بلکہ آج بحیثیت قوم ہم اپنے روشن مستقبل کا جشن منارہے ہیں، جشن آزادی مبارک ہو۔“سابق قومی کھلاڑی وقار یونس نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا اور لکھا ”تمام دوستوں اورہم وطنوں کو14 اگست کی آزادی اور2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔“قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔کرکٹر جنید خان نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آئیں اپنے ملک کو ایک بہتر جگہ بناتے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام پاکستانیوں کی عزت کرنے کا پیغام دیا۔آل راونڈر محمد حفیظ نے اپنی بیٹی اوراہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ تصویر میں یہ پوری فیملی سبز رنگ میں رنگی نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ محمد حفیظ نے پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کا پیغام دیا۔قومی کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر ویڈیو کے ذریعے جشن آزادی کی مبارکباد دی۔عمر اکمل نے قومی ترانے کی ایک بہت خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے ہاتھ میں جھنڈا پکڑے تصویر شیئر کی اور پیغام دیا ” جشن آزادی پر آئیں مل کر عہد کریں کہ ہم سب مل کراس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے، پاکستان زندہ باد۔“قومی کرکٹر شعیب ملک نے جنید جمشید کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اس دن اپنے گھر کو بہت یاد کررہے ہیں۔محمد عامرنے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔سعید اجمل نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا ” یہ آپ کا اپنا ملک ہے، ملک سے محبت کریں۔ ملک کو صاف ستھرا رکھیں اور کوشش کریں کہ ایک دوسرے کی مدد کریں پاکستان زندہ باد۔“

شیئر: