Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلح افواج میں خواتین کو ملے گا مستقل کمیشن ،وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔۔۔۔۔72 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے صبح ساڑھے 7بجے لال قلعے کی فصیل پر پرچم کشائی کے بعد عوام سےخطاب کیا۔ وزیر اعظم نے82منٹ کے خطاب  میں اعلان کیا کہ  25 ستمبر 2018 کو پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی کے موقع پر ملک میں آروگیہ ابھیان شروع کیا جائیگااس سے غریبوں کو بہتر اورسستا علاج مہیا ہوگا جس سے 50کروڑ افراد کو فائدہ پہنچے گا ۔حکومت نے مسلح افواج میں شارٹ سروس کمیشن خواتین افسران کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے انہیں بھی مرد حکام کی طرح مستقل کمیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مسلح افواج میں شارٹ سروس کمیشن کے ذریعہ بھرتی ہونیوالی خواتین کو بھی ان کے ہم منصب مرد حکام کی طرح مستقل کمیشن دیا جائے گا۔انہوں نے کہا’’وہ فوج، بحریہ اور فضائیہ میں شارٹ سروس کمیشن خواتین افسران کو یوم آزادی پر ایک تحفہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی لاکھوں بیٹیاں يونیفارم پہن کر ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خاتون افسران کو اب ایجوکیشن، میڈیکل اور جج، ایڈووکیٹ جنرل جیسی ماہر شاخوں میں ہی مستقل کمیشن دیا جا رہا تھا۔ اب ان افسران کو شارٹ سروس کمیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل کمیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔وزیر اعظم نے  کہا کہ خواتین ملک میں کھیتوں سے لے کر کھیل اور پارلیمنٹ اور افواج میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی بڑی مثال ہے۔۔وزیر اعظم نے خواتین کیخلا جرم کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہیلا شکتی کو چیلنج دینے والی  طاقتیں بھی پیدا ہو رہی ہیں۔ اس سے ملک کو آزادکراناہوگا۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے لیکن ہمیں بھی اپنی سطح پر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔اپنے خطاب کے اختتام  سے قبل وزیر اعظم نے ایک نظم پیش کی ۔
 اپنے من میں ایک ہدف کیلئے
منزل اپنی پرتیکش لئے
 ہم توڑ رہے ہیں زنجیریں
ہم بدل رہے ہیں تصویریں
یہ نو یُگ ہے ، نو بھارت ہے
 خود لکھیں گے اپنی تقدیریں
 ہم نکل پڑے ہی پرن کرکے
 اپنا تن من اپرن کرکے
 ضد ہے ایک سوریہ اگانا ہے
 عنبر سے اونچا جانا ہے
 ایک بھارت نیا بنانا ہے ۔
 ایک بھارت نیا بنانا ہے
مزید پڑھیں:- - - - -جشن آزادی ہند کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا لال قلعہ سے خطاب

شیئر: