Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایس کو گنوانی پڑی نوکری؟

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش حکومت کی سفارش پر مرکزی حکومت نے 1995ء بیچ کے محکمہ پولیس کے ایک افسر کو ریٹائر منٹ سے قبل ہی ملازمت سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سول سروس پولیس نے 2014ء میں آئی پی ایس افسر مینک جین کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارکر غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی دولت برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔چھاپے کے بعد جین کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ایک افسر نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ جین کو قبل ازوقت سبکدوش کردیا جائے۔واضح ہو کہ ریاست میں کسی آئی پی ایس افسر کو قبل از وقت ملازمت سے برطرف کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ریاستی وزارت داخلہ کے جنرل سیکریٹری ملیہ سریواستو نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی کا حکم نامہ مینک جین کے سپردکردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -اکھلیش کا واجپئی کو خراج عقیدت

شیئر: