Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج انتظامات اور وژن 2030

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد “ کا اداریہ نذر قارئین
سعودی عرب کامیاب اور منفرد حج موسم کیلئے ہر سال انتہائی جدوجہد کرتا ہے۔ سعودی عرب کی کوشش ہوتی ہے کہ ضیوف الرحمن امن وامان اور سکون و اطمینان کے عالم میں حج کے فرائض ادا کریں۔ انہیں حج کے مناسک انجام دینے کیلئے مطلوب شاندار خدمات مہیا ہوں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حج انتظامات پر براہ راست نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام سرکاری و نجی حج اداروں نے مشاعر مقدسہ میں ضیوف الرحمن کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ہر ادارے نے مملکت آنے والے عازمین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا انتظام کرلیا ہے۔ایک طرف تو بیرون مملکت سے ارض مقدس پہنچنے والے ضیوف الرحمن کے پرجوش استقبال ، امیگریشن میں آسانیاں پیدا کرنے، رہائش اور آمد ورفت کی سہولتیں پیدا کرنے کا انتظام کیا گیا دوسری جانب اندرون مملکت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کیلئے خدمات کو منظم کیا گیا۔ وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمن کی آسانی کیلئے کئی اسمارٹ سسٹم جاری کئے۔ وزارت کوشاں ہے کہ خارجی حجاج کیلئے آن لائن سسٹم موثر ہو۔ یہ مکمل نظام ہے۔ رہائش ، نقل و حمل اور کھانے پینے کی سہولتوں کے پیکیج کے حصول سے لیکر مملکت سے روانگی تک درکار تمام معاملات کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ داخلی عازمین کیلئے جاری کردہ آن لائن نظام مختلف خدمات اور ضروریات کے حل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
گزشتہ برسوں کے دوران حج انتظامات نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ، سعودی عرب کو امید ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید نئی حج خدمات ضیوف الرحمن کو پیش کرسکے گا۔سعودی وژن 2030میں اس حوالے سے بہت کچھ ہے۔ اس کے بعض حصوں پر عمل درآمد ہوچکا ہے ۔ وژن 2030کی کامیابی نے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کردی کہ حرمین شریفین کو اسلامی اور عرب دنیا کی اسٹراٹیجک حیثیت حاصل ہے۔ حرمین شریفین ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کا مرکز ہے۔
حرمین شریفین کی تیسری توسیع ، ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان میں زیادہ گنجائش پیدا کرنے نیز میٹرو مکہ منصوبے کا آغاز مشاعر مقدسہ ٹرین کے منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے ، حرمین ٹرین سے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک مکمل اور مضبوط ہوجائیگا۔ زائرین باآسانی حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ آسانی سے پہنچنے لگیں گے۔ وژن نے واضح کردیا کہ سعودی عرب ضیو ف الرحمن کی ضرورتوں کی تکمیل اور انکی امنگوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ادنی فروگزاشت سے کام نہیں لیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: