Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا چہرے کی جھریاں پریشانی کا سبب بن رہی ہیں ؟ ‎

اگرچہ چہرے کی جھریاں عمررسیدگی کا ایک فطری حصہ ہیں  تاہم کئی دیگر وجوہات کی بنا پر یہ  قبل از وقت چہرے پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں .  تمباکونوشی ، متوازن  غذا استعمال نہ کرنا ،  سن اسکرین کا عدم استعمال ، ذہنی دباؤ ، وزن کا کم ہونا اور آلودگی   چہرے کی جھریوں میں  اضافے کا باعث بنتی ہیں .  کچھ تراکیب اور ٹوٹکے  اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں . 
کیلا لے کر اسکا ملیدہ بنائیں اور اپنے چہرے  پر لگالیں . آدھے گھنٹے بعد پانی سے دھو لیں . 
پائن ایپل کا گودا چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے مفید ہے  کیونکہ اس میں وٹامن سی پایا جاتا ہے    جسکا  استعمال جلد کے لیے کسی تعارف کا محتاج نہیں   .  انناس کا گودا  چہرے اور گردن پر لگایا جا سکتا ہے .  
روغن زیتون صحت کے لیے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی مفید ہے .  خاص طور پر جب معاملہ جھریوں کا ہو تو  روغن زیتون ایک چمچ لے کر  اس میں دو قطرے لیموں کا رس  شامل کر کے چہرے پر مساج کریں . 
شہد اور لیموں کے رس کا آمیزہ بنا کر   چہرے پر لگائیں . بیس منٹ تک لگا رہنے دیں  اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں . 
شہد میں گلاب کا عرق اور ہلدی ملا کر چہرے پر لگانا بھی  جھریوں کی کمی کا باعث بنتا ہے . 
ہفتے میں ایک بار پپیتے کا ملیدہ  لیموں کے رس کے ہمراہ چہرے پر لگانا بھی   جھریوں  کے خاتمے کا باعث بنتا ہے . 

شیئر: