Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کا مزا دوبالا کریں باربی کیو بیف چلی کے ساتھ

اجزاء :
گوشت آدھا کلو (چھوٹی بوٹیاں)
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے
سویا سوس دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
 کٹی ہوئی باربی کیو سوس دوکھانے کے چمچے
ہری مرچ دس عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی ) 
تیل حسب ضرورت
تل کا تیل ایک چائے کا چمچ
ترکیب:پہلےبوٹیوں کو اچھی طرح دھو کر ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، نمک، چینی، کارن فلور، کالی مرچ اور باربی کیو سوس ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔اب فرائنگ پین میں ذرا سی چکنائی لگا کرمسالہ لگی بوٹیاں الگ الگ کرکے رکھیں اور ان کا اپنا پانی خشک کرلیں،پھر گرل پین گرم کرکے اس پر بھی ذرا سی چکنائی لگا کر خشک کی ہوئی بوٹیاں پھیلا کر رکھ لیں۔جب وہ دونوں طرف سے اچھی طرح سک جائیں تو انہیں سرونگ ڈش میں نکال لیں۔اب فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرکے ہری مرچ، سویا سوس، سفید سرکہ اور نمک ڈال کر فرائی کریں۔ پھر تیار بوٹیوں پر ڈال دیں،ساتھ ہی تل کا تیل ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔
 

شیئر: