Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوئیفا ایوارڈ :فاتح کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

 
زیورخ :یوئیفا نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئے حتمی 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور ایوارڈ کے لئے کرسٹیانو رونالڈو، محمد صلاح اور لوکا موڈرچ میں مقابلہ ہو گا۔ان 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا انتخاب چیمپیئنز لیگ اور یوروپا لیگ کھیلنے والی 80ٹیموں کے کوچز کے ساتھ ساتھ یوئیفا کی ایسوسی ایشن میں شامل 55صحافیوں کی جانب سے دئیے گئے ووٹوں کی روشنی میں کیا گیا۔ گزشتہ2سیزن سے یہ ایوارڈ جیتنے والے موڈرچ اور رونالڈو نے رواں سال رئیل میڈرڈ کےلئے لگاتار تیسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتی جبکہ رونالڈو لگاتار چھٹے سال چیمپیئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔موڈرچ نے ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کروشیا کو فائنل تک پہنچایا اور گولڈن بال کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے،محمد صلاح نے انگلش فٹبال کلب لیورپول کےلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیزن میں 44 گول اسکور کئے اور اپنی ٹیم کو چیمپیئنز لیگ کے فائنل تک رسائی دلائی۔ انٹوئن گریزمین اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے جنہوں نے ایٹلیٹکومیڈرڈ کےلئے یوروپا لیگ جیتنے کے بعد عالمی کپ جیتنے کا بھی اعزازحاصل کیا، بارسلونا کے لیونل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔اس ایوارڈ کے فاتح کے نام کا اعلان 30اگست کو ہو گا۔

شیئر: