Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میں ہرا دیا

 
ڈبلن :حضرت اللہ زیزئی کی دھواں دار بیٹنگ اور راشد خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 7 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ حضرت اللہ زیزئی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں آئرش ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 144 رنز بنا سکی۔ کپتان گیری ولسن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راشد خان نے 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ بریڈے میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کو بارش کی وجہ سے 18 اوورز تک محدود کیا گیا، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 160 رنز بنائے، حضرت اللہ زیزئی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان اصغر ستانکزئی 31 اور محمد شہزاد 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، نجیب اللہ زدران، محمد نبی 7، 7 سمیع اللہ شنواری 1 اور راشد خان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ کین اور لٹل نے 2، 2 چیس اور سیمی سنگھ نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 144 رنز تک محدود رہی، گیری ولسن 34، پال اسٹرلنگ 27، ڈوکریل 22، سیمی سنگھ 20، تھامسن 5، پورٹرفیلڈ 8، کیون اوبرائن 6، بلبرائن اور کین 8، 8 اور لٹل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ راشد خان نے 3 آفتاب عالم اور مجیب الرحمان نے 2، 2 فرید احمد اور محمد نبی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ 

شیئر: