Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی ماہی گیری، انڈونیشیا نے سوا سو کشتیاں غرق کر دیں

جکارتہ۔۔۔ انڈونیشی حکام نے غیر قانونی ماہی گیری کرنے والی 125 کشتیوں کو غرق کر دیا ہے۔ انڈونیشیا کی سمندری نگرانی کے حکام نے بتایا کہ یہ کشتیاں ملکی سمندری حدود میں ماہی گیری میں مصروف تھیں۔ انہیں گیارہ مختلف مقام پر سمندر برد کیا۔ ان میں سے بیشتر کشتیاں غیر ملکی تھیں۔ سمندری نگرانی کے محکمے کے مطابق کشتیاں ڈبونے کا اعلان پہلے اس لیے نہیں کیا گیا تھا تا کہ ہمسایہ ممالک اس عمل پر اعتراض نہ کر سکیں۔  2014 سے انڈونیشیا نے غیر قانونی ماہی گیری کرنے والی کشتیوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اب تک پانچ سو کے قریب کشتیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

شیئر: