Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک ہونے کی تحقیقات

نئی دہلی ...... کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک ہونے کے بعد وزارت آئی ٹی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ حکومت نے پارٹی سے کہا ہے کہ وہ ان کا ٹویٹر ہینڈل کرنے والے لوگوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے۔ واضح رہے کہ راہول کا اکاونٹ چند ہفتے قبل ہیک کیا گیا تھا جس نے کانگریس کا سرکاری ٹویٹر اکاونٹ بھی ہیک کیا اور پھر ٹویٹر پر بے شمار پیغامات ڈالدیئے تھے۔ اسی گروپ نے کنگ فشر ایئرلائنز کے مالک وجے مالیہ اور ٹی وی صحافی برکھا دت اور رویش کمار کا اکاونٹ بھی ہیک کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اکاونٹ کی تمام تفصیلات کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑیگی۔ راہول گاندھی کا اکاونٹ ہیک کرنے کے بعد دہلی پولیس کے سائبر سیل کو بتایاگیا کہ ان اکاونٹس کو بیرون ملک سے ہیک کیا گیا۔ ادھر کانگریس نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے راہول کے اکاونٹ کی تفصیلات طلب نہیں کیں۔ کانگریس نے عوام کی ڈیجیٹل سیفٹی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان نے کہاتھا کہ حکومت ہند کے کروڑوں لوگوں کی بات چیت کے نجی پلیٹ فارم کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔
 

شیئر: