Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجیلا مرکل آذربائیجان دورہ کریں گی

برلن۔۔۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل رواں ہفتے  وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان کا دورہ کریں گی۔ دورے کے دوران آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو میں صدر الہام حیدر علیوف کے ساتھ بات چیت میں توانائی کے معاملات پر خاص توجہ دی جائے گی۔ ان معاملات میں آذربائیجان سے ترکی کے راستے یورپ کو گیس کی فراہمی کی تجویز خصوصی اہمیت کی حامل ہو گی۔ جرمن حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روس سے گیس کی درآمد کا شمالی راستہ بھی اہم ہے تاہم برلن حکومت جنوبی کوریڈور کی تعمیر و ترقی میں بہت دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ یہ یورپی یونین کی کثیرالجہتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

شیئر: