Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگری کے نیشنل پارک میں 2پرندے دوران پرواز لڑ پڑے

ہنگری....  ہنگری کے ایک نیشنل پارک میں 2بڑے پرندے پرواز کرتے ہوئے لڑ پڑے۔ انہوں نے ایک دوسرے پر اپنے پروں سے حملہ کیا۔یہ واقعہ سورج طلوع ہونے کے چند منٹ بعد ہی پیش آیا۔ یہ دونوں پرندے ایک چھوٹی سی جھیل پر اڑ رہے تھے کہ اچانک ایک فوٹو گرافر نے دیکھاکہ وہ لڑ  رہے ہیں اس نے دونوں کی تصاویراتار لیں۔ پہلے تو محسوس  ہوا کہ یہ دونوں فضا میں ڈانس کررہے ہوں تاہم امریکہ کی ریاست کنساس سے جانے والے انجینیئر اور شوقیہ فوٹو گرافر جن ژو نے ان دونوں کی لڑائی کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔ شمالی امریکہ او روسطی امریکہ میں اس قسم کے بڑے پرندے ساحلوں پر عام پائے جاتے ہیں۔ انکی لمبی ٹانگیں اور چونچ ہوتی ہے۔ بڑے اور پتلے پر ہوتے ہیں۔ لڑائی کے دوران یہ پرندے اپنی گردن کو بھی بیحد استعمال کرتے ہیں۔ انکا قد 3.2سے 4.5فٹ تک ہوتا ہے اور یہ  ایک گھنٹے میں 20سے 30میل تک پرواز کرتے چلے جاتے یں۔
مزید پڑھیں:- - - -پارک کی گئی کار 20فٹ گہرے گڑھے میں گر گئی

شیئر: