Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40ہزار روپے کلو میں فروخت ہوئی’’ گولڈن نیڈل ٹی‘‘

گوہاٹی۔۔۔۔۔گوہاٹی ٹی آکشن سینٹر ( جی ٹی اے سی) نے ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ ریکارڈ چائے فروخت کرکے تاریخ رقم کردی۔ارونا چل پردیش کے دنئی پولو ٹی اسٹیٹ کے ذریعے تیار کی گئی ایک خاص قسم کی ’’گولڈ ن نیڈل ٹی‘‘ کو 40ہزار روپے فی کلو فروخت کرکے مہنگی ترین چائے فروخت کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے قبل 24جولائی کو اسی آکشن سینٹر نے آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں قائم منوہر ی ٹی اسٹیٹ کی خصوصی آرتھو ڈاکس ٹی کو 39001روپے فی کلو فروخت کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چائے کی تجارت سے منسلک افراد نے بتایا کہ جی ٹی اے سی نے اپنا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔دُنئی پولو ٹی اسٹیٹ کی گولڈ ن نیڈل آکشن کے دوران 40ہزار روپے کلو میں فروخت ہوئی۔یہ چائے آسام ٹی ٹریڈرز کو فروخت کی گئی جو گوہاٹی کی سب سے قدیم چائے کی دکانوں میں شمار ہوتی ہے۔ ٹی ٹریڈرز کے مالک للت کمار جالان کا کہنا ہے کہ اچھی چائے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور صارفین کی طلب کا خیال رکھتے ہوئے اعلی قسم کی چائے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -واٹس ایپ نے ہندوستان کا مطالبہ مسترد کردیا

شیئر: