Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کی لذت کریں دوبالا سندھی مٹن بریانی کے ساتھ ‎

اجزاء:
 مٹن ،تین پاؤنڈ (ران کا گوشت)
باسمتی چاول تین مگ
آلو درمیانے، پانچ عدد
تیل 
پیاز دو عدد، بڑی کٹی ہوئی
ادرک اور لہسن چار چائےکا چمچ، پسے ہوئے
ٹماٹر پانچ سے چھ
آلو بخارےبارہ سے چودہ عدد
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر تین سے چار چائےکے چمچ
لونگ بارہ سے چودہ عدد
چھوٹی الائچی دس عدد
کالی مرچ بارہ سے چودہ عدد
زیرہ دو چائےکے چمچ
دارچینی دو ٹکڑے
بڑی الائچی پانچ عدد
تیز پات پانچ سے چھ عدد
کھٹا دہی آدھا کلو
ہری مرچ چھ سے آٹھ عدد
ہرا دھنیہ آدھی گٹھی 
پودینہ دس سے بارہ پتے
کھانے کا رنگ ایک چٹکی
چاول اُبالنے کے لیے:نمک حسب ذائقہ،تیز پات چار عدد،دار چینی چار ٹکڑے،بڑی الائچی تین عدد،کالی مرچ ایک چوتھائی چمچ،لونگ ایک چوتھائی چمچ
ترکیب:تیل گرم کرکے کٹی ہوئی پیاز سنہرا ہونے تک تل لیں، اس میں سے تین یا چار کھانے کے چمچ گارنش کے لیےعلیحدہ کرلیں۔ پیاز میں ادرک لہسن، ٹماٹر، آلو بخارے، نمک، لال مرچ، تیز پات، زیرہ اور ثابت گرم مسالا شامل کرکے،پانچ سے دس منٹ فرائی کریں، مسلسل چمچ چلاتی رہیں، ساتھ ہی دہی، گوشت اور پانی بھی شامل کردیں-جب گوشت تین چوتھائی گل جائےتو اس میں چھلے ہوئےآلو بھی ڈال دیں، پندرہ سے بیس منٹ مزید پکائیں یا جب تک گوشت اور آلو گل نہ جائیںتب تک پکاتی رہیں۔ ہرے مسالےشامل کریں اور تیز آنچ پر بھونیں، بریانی کا قورمہ تیار ہے ایک طرف رکھ دیں۔
ایک الگ پتیلی میں پانی اُبالیں ، اس میں ثابت گرم مسالا اور تیز پات ڈال دیں۔ پانی ابل جانے پر اس میں پہلے سے بھگوئے ہوئے چاول ڈال دیں اور ایک کنی رہ جانے تک ابالیں، چاول پوری طرح دم کے دوران تیار ہوںگے۔اب چاولوں سے پانی چھان لیں، دیگچی میں چاولوں کی پہلی تہہ بچھائیں اس پر بریانی کے قورمہ کی تہہ بچھائیں اوپر سے چاولوں کی ایک اور تہہ لگا دیں۔اوپر سے تلی ہوئی پیاز، کھانے کا رنگ، پودینہ، دھنیہ اور ہری مرچ ڈال کرر ڈھکن سے بند کردیں۔پانچ منٹ تک تیز آنچ پر پھر پندرہ منٹ دھیمی آنچ پر دم پر رکھیں پھر دس منٹ انتظار کریں اور مکس کر کے کھانے کے لیےپیش کریں۔

شیئر: