Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کے حاجی کیساتھ انصاف

مکہ مکرمہ ....امسال حج موسم میں شریک ججوں نے کینیڈا کے ایک حاجی کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے حاجی کا قیمتی سامان چوری ہوگیا تھا۔ وہ ایک معلم سے پیکیج حاصل کرکے حج کررہا تھا۔ خیمے میں واپس آیا تو پتہ چلا کہ اسکی بیلٹ غائب ہے۔ جس میں 30ہزار ریال سے زیادہ نقد محفوظ تھے۔ویزہ کارڈ ، کینیڈا کا شناختی کا رڈ اور نجی تصاویر بھی رکھی ہوئی تھیں۔ کینیڈا کے حاجی نے معلم سے شکایت کی۔ سی سی کیمروں کی مدد سے پتہ لگالیا گیا کہ ایک صفائی کارکن نے کینیڈین کی رقم اور کارڈ چوری کئے ہیں۔ کارکن نے اپنی کارستانی کی وڈیو دیکھ کر اقبال جرم کرلیا۔ جج نے اسے عبرتناک سزا سنادی۔
 

شیئر: