Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے بھائی سے بڑے بھائی کی مثالی محبت پر مبنی وڈیو وائرل ہوگئی

بیجنگ.... چین کا ریلوے نظام بہت بڑا ہے مگر وہاں کی آبادی اس سے بھی کہیں زیادہ بڑی ہے اسلئے اکثر ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد بہت زیادہ رہتی ہے اور کبھی کبھار تو ایسا ہوتا ہے کہ ٹکٹ ہونے کے باوجود لوگوں کو  اپنی سیٹ نہیں ملتی  اور وہ جیسے تیسے سفر پر مجبورہوجاتے ہیں۔  اسی  ماحول میں رہنے  والے ایک 14سالہ لڑکے کی  وڈیو نے علاقے میں  زبردست سنسنی پھیلا دی ہے جس میں 14سالہ لڑکا اپنے چھوٹے بھائی کو  طویل اور تھکا دینے والے سفر کے دوران ٹرین کی سیٹ کے ایک کنارے بیٹھ کر گود میں لیکر سلانے کی کوشش کررہا ہے۔  واضح ہو کہ  مالی مشکلات کی وجہ سے اس بچے کے والدین کسی سیٹ کی بکنگ نہیں کراسکے تھے اور انہوں نے کھڑے رہنے والے ٹکٹ خرید لئے تھے جبکہ انکے سفر کا دورانیہ 5گھنٹے سے زیادہ کا تھا۔ جس  طرح یہ لڑکا  برادرانہ  شفقت اور محبت کی مثال پیش کررہا تھا اسے دیکھ کر اسی ٹرین میں  سوار ایک دوسرے مسافر نے اسکی وڈیو تیار کی اور پھر اس عنوان کیساتھ جاری کی کہ’’ اچھے بڑے بھائی کو ہمیشہ ایسا ہی ہونا چاہئے‘‘۔ یہ منظر اتنا متاثرکن ہے کہ جس نے بھی دیکھا  اس نے اس پر تبصرہ ضرور کیا۔  موقع کی  وڈیو اجراء کے فوری بعد وائرل ہوچکی ہے۔ یہ لڑکا اپنے والدین کے ہمراہ گوانگ ژو سے ژیننگ جارہا تھا۔ شنگھائی ڈیلی کا کہناہے کہ بہن بھائیوں میں محبت ضرور ہوتی ہے مگر ایسی محبت بہت کم بچے گوارا کرپاتے ہیں۔ جس میں تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا  پڑتاہو۔ وڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جس  وقت یہ لڑکا اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں لے کر اسے سلانے کی کوشش کررہا تھا اس کے والدین اس وقت کہاں تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -پینگوئن پر جھینگے کا حملہ

شیئر: