Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کی کوچنگ پر مشتاق احمد کی معذرت

 
لاہور:قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنراور قومی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی۔مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ مشتاق احمد انگلینڈ، انگلش کاونٹی اور آئی پی ایل ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد کو 2008 ءمیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا اور 2014 ءتک وہ اس عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔مشتاق احمد نے 1990 ءسے 2003ءتک قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنے 13 سالہ کرکٹ کیرئیر میں 52 ٹیسٹ اور 144 ایک روزہ میچز کھیلے۔ لیگ اسپنر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 185 اور ون ڈے میں 161 وکٹیں حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد سے بولنگ کوچ کے عہدے کےلئے رابطہ کیا تاہم انہوں نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کو تر جیح دیتے ہوئے پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو گیری کرسٹن کے کہنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: