Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشتاق احمد ویسٹ انڈین ٹیم کے کوچ بن گئے

 جمیکا:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے ایک ماہ کے لئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت وہ ویسٹ انڈین اسپنرز کو کوچنگ کی سہولت فراہم کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مشتاق احمد کا معاہدہ گزشتہ ماہ ختم ہوگیا تھا اور کئی ہفتوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعدبورڈ نے ان کے معاہدے میں توسیع پر آمادگی ظاہر کردی ہے جس کا آغاز جولائی سے ہوگا ۔ اس دوران مشتاق احمد نے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ کوچنگ معاہدے کی کوشش بھی لیکن بیل منڈھے نہ چڑھ سکی ۔ اب مشتاق نے فارغ وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ویسٹ انڈین بورڈ کو اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ کوچ کے طو پرر کام کرنا ان کے لئے اعزاز ہے اور کوشش ہوگی کہ ان کی اسپن بولنگ بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔جس ٹیم کے خلاف میں کھیل چکا ہوں اب اسی کی کوچنگ ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔ایک ماہ کوچنگ کے حوالے سے بہت کم وقت ہے تاہم میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ ویسٹ انڈین بولنگ میں بہتری لانے میں کامیاب رہوں گا۔47سالہ مشتاق احمد پاکستانی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں اور انہوں نے تقریباًڈیڑھ سال یہ ذمہ داری نبھائی جس کے بعد اظہر محمود پاکستانی بولنگ کوچ بن گئے تھے۔سابق لیگ اسپنر انگلش ٹیم کے ساتھ بھی بولنگ کنسلسٹنٹ کے طور پر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اور سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے کا خواہاں تھا لیکن یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد مشتاق احمد کے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

شیئر: