Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انضمام اور مشتاق کی عمران خان کو مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور سابق لیگ اسپنر و کوچ مشتاق احمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور انتخابات میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ کرکٹ حلقوں کے مطابق اس ملاقات کو پی سی بی کے نئے چیئر مین کیلئے کوششوں کا حصہ بھی سمجھا جا رہا ہے ۔ انضمام الحق اور مشتاق احمد 1992ء کا ورلڈ کپ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے اہم رکن تھے جس نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ملاقات کے بعد انضمام الحق اور مشتاق احمد نے کہا کہ عمران خان کبھی ہار نہیں مانتے ، پوری امید ہے کہ انہوں نے عوام سے جو وعدے کئے انہیں وہ ضرور پورا کریں گے۔ انہوں نے اپنے سابق کپتان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے انہیں سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ دونوں نے کہا کہ عمران خان نے 22 برس جستجو کی اور آنے والا وقت مزید سخت ہے ۔دعا ہے کہ وہ ثابت قدم رہیں اور اپنے اہداف حاصل کریں۔

شیئر: