یوتھ اولمپکس 2026: سعودی عرب نے تیراکی میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
ڈاکار میں یہ مقابلے 13 نومبر تک جاری رہیں گے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قومی سوئمنگ ٹیم کے ایتھلیٹ رامی بلال الرحمونی نے یوتھ اولمپکس 2026 میں مردوں کی 400 میٹر فری سٹائل ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں یہ مقابلے 13 نومبر تک جاری رہیں گے۔
اس موقع پر سعودی اولمپک اینڈ پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد بھی موجود تھے۔
رامی بلال الرحمونی نے 400 میٹر کا فاصلہ تین منٹ 47.86 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کیا۔ روس کے بوگدان ٹوروپکن تین منٹ 50.44 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور میکسیکو کے ڈینیئل سبوریو گریلو تین منٹ 53.72 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
رامی بلال الرحمونی اب جمعے کو مردوں کے 200 میٹر فری سٹائل ریس میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کی تاریخ میں کسی بھی اولمپک گیمز کے دوران تیراکی میں پہلا گولڈ میڈل ہے جبکہ یوتھ اولمپک میں جیتے جانے والا دوسرا سونے کا تمغہ ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب نے2018 میں بیونس آئرس یوتھ اولمپک میں کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
