Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2خرگوشوں کی لڑائی، تیسرا ریفری بناکھڑا رہا

کیمبرج شائر.... مقامی  ایئرپورٹ  کے  احاطے  میں واقعہ زمین پر یہاں پائے جانے والے خاص قسم کے غیر معمولی قد و قامت کے حامل خرگوشوں میں اچانک لڑائی ہوگئی۔ کچھ لوگ تو موقع پر موجود تھے انہوں نے اس لڑائی کو عکس بند کرنے اور اسکی وڈیو تیار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اسکی وڈیو بناکر جاری بھی کردی۔ وڈیو دیکھنے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ 2بڑے بڑے خرگوش کسی دنگل میں لڑنے والے پہلوانوں کی طرح ایک دوسرے سے زور آزمائی کررہے ہیں۔ انکی اٹھا پٹھک جاری ہے اور ایک  تیسرا خرگوش انکے درمیان اس طرح کھڑا نظر آتا ہے جیسے وہ ریفری کے فرائض انجام دے رہا ہو۔ اس عجیب و غریب مقابلے پر 62سالہ اینڈریو شاکس کی نظر سب سے پہلے پڑی جو برطانوی شاہی فضائیہ کے زیر استعمال رہنے والے اس ہوائی اڈے کے باڑ  کے کنارے چل رہا تھا۔ اسکا کہناہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ کا ہے۔ بہرحال بات جو بھی ہو خرگوشوں کی زور آزمائی او رمقابلے کا یہ منظر بیحد خوبصورت اور قابل دید تھا۔اینڈریو ایک بچے کے باپ ہیں اور اسی فوجی ہوائی اڈے میں وائلڈ لائف کنٹرولر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انکا کہناہے کہ لڑائی میں ملوث تین خرگوشوں میںایک’’ سن رسیدہ ‘‘معلوم ہوتا تھا جبکہ دونوں نسبتاً کم عمر نظر آرہے تھے۔ لڑائی سب سے  پہلے چھوٹے خرگوش نے شروع کی اور پھر دنگل شروع ہوگیا۔ جس میں دونوں ہی ایک دوسرے پر حملہ کرنے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں مصروف نظر آئے۔ مقابلے کے شروع میں سن رسیدہ خرگوش اسی طرح ریفری کے فرائض انجام دیتا نظر آیا جیسے باکسنگ کے مقابلے میں کوئی شخص جج کے فرائض انجام دیتا ہے۔ سن رسیدہ خرگوش کے انداز اور چہرے پر بننے بگڑنے والے نقوش سے پتہ چل رہا تھا کہ جیسے وہ یہ کہہ رہا ہو کہ بچو تم لوگ قاعدے قانون کے مطابق لڑو اور ایک دوسرے کو نقصان نہ پہنچاؤ۔ موقع کی وڈیو جاری ہوتے  ہی مقبول ہوگئی ہے کیونکہ یہ انوکھی قسم  کی لڑائی تھی جو اتفاقاً وائلڈ لائف کنٹرولر کی نظرمیں آگئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -چینی فائرفائٹرز نے 6منزلہ عمارت کی ریلنگ میں پھنسی بچی کی جان بچالی

شیئر: