Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی میل کے ذریعے بھیجی گئی ای میلز ان ڈو کی جاسکیں گی

گوگل کی جانب سے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین غلطی سے بھیجی گئی کسی بھی ای میل کو بھیجنے کے بعد ان ڈو کرسکیں گے اور غلطی کی درستگی کرکے اسے بھیج سکیں گے۔ ای میل بھیجنے کے بعد صارفین کو سیاہ رنگ کی بار پر بائیں جانب سینڈنگ اور دائیں جانب کینسل لکھا نظر آئے گا۔ کینسل کا یہ بٹن بھی ای میل کو بھیجنے کے دوران روکنے کے لیے ہوتا ہے تاہم اگر آپ بروقت کینسل کا بٹن نہ دبا سکیں تو یہ کچھ دیر میں ان ڈو کے بٹن سے تبدیل ہو جائے گا جس کے ذریعے صارفین سات سے آٹھ سیکنڈ کے اندر اندر اپنی ای میل کو واپس منگوا سکتے ہیں۔
 

شیئر: