Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیکون کمپنی نے دو نئے مرر لیس کیمرے متعارف کرا دیے‎

نیکون کمپنی نے دو نئے فل فریم مرر لیس کیمرے نیکون زیڈ 6 اور زیڈ 7 متعارف کرا دیئے ہیں۔ نیکون زیڈ 7 میں 45.7 انچ میگا پکسل فل فریم سنسر دیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ 9 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے تصاویر لے سکتا ہے۔ زیڈ 6 میں 24.5 میگا پکسل کا سنسر شامل ہے اور یہ 12 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے مسلسل شوٹنگ کر سکتا ہے۔ دونوں کیمروں میں ان باڈی امیج اسٹیبلائزیشن بھی دی گئی ہے۔کیمروں کا وزن 675 گرام ہے۔ دونوں کیمروں کے ساتھ ساتھ کمپنی نے نیکور زیڈ لائن لینس بھی متعارف کرائے ہیں جس میں 1.8 اپرچر کے ساتھ زیڈ 35 ایم ایم ، ‏زیڈ 50 ایم ایم اور ایف 4 اپرچر کے ساتھ زیڈ 24-70 شامل ہیں۔ نیکون زیڈ 7 کیمرے کو 27 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی باڈی کی قیمت 3400 ڈالر ہوگی۔ ‏زیڈ 6 کی باڈی کی قیمت 2000 ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: