Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ کنٹینر سے باہر نکل آنے والے انناس ساحل پر جمع ہوگئے

شٹلینڈ.... گزشتہ سال  اکتوبر میں ایک مال بردار جہاز سے پھلوں سے لدے ہوئے 2کنٹینر اچانک غائب ہوگئے تھے۔ لوگوں کو بہت تلاش کے باوجود اب تک اسکا سراغ نہیں ملا۔ بہت  سے لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں کنٹینرز تیز سمندری لہروں کی زد میں آجانے کے سبب اپنی جگہ سے ہل گئے تھے اور انکا لاک ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ سمندر میں گرگئے۔ جہاز راں کمپنی نے  لاپتہ کنٹینر بھیجنے والوں کو انکے سامان کی قیمت ادا کردی ہے او راب اتنے دنوں بعد کنٹینرز کا کوئی سراغ نہیں ملا تو شٹلینڈ کے ساحلی علاقوں اور ویسٹرن آئلز پر  انناسوں کا انبار جمع ہوگیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اسی گمشدہ کنٹیرز کے پھلوں میں موجود تھے۔ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب سمندری لہریں انناس اور دوسرے پھلوں کو مقامی ساحل پر نہیں پہنچا رہی ہوں۔ تاہم ساحل پر پہنچنے والے پھلوں بالعموم انناس کی حالت کو تازہ یا اچھا نہیں کہا جاسکتا۔ ساحل پر آنے  والی زیادہ چیزو ں میں انناس کے علاوہ کیلے بھی شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پھلوںسے بھرے یہ کنٹینر آبنائے لمبوک میں ایک کارگو جہاز سے گر گئے تھے اور یہ تمام پھل مشہور پھل فروش سپر اسٹورڈیلمونٹے کو بھیجے جارہے تھے۔ ساحل پر رہنے والے بہت سے لوگ جمع ہوجانے والے پھلوں کو دیکھ کر خوش بھی ہیں انہیں اٹھا بھی رہے ہیں تاہم حفظ ماتقدم کے طور پر وہ ان پھلوں کو کھانے کے وقت اچھا خاصا احتیاط برتتے ہیں اور دیکھ لیتے ہیں کہ کہیں یہ پھل خراب یا زہریلے تو نہیں ہوچکے ہیں۔ پہلے وہ اپنے مویشیوں کو یہ پھل کھلاتے ہیں اور جب ان پر کوئی منفی ردعمل نظر نہیںآتا تو پھر وہ ان پھلوں سے لطف اندوز ہونے لگتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -- -پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچہ علاج کے بعد سننے لگا

شیئر: