Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہن کو جائداد میں حصہ نہ دینے کیلئے باپ کی آنکھ نکال لی

بنگلورو۔۔۔۔بنگلورو میں بہن کو جائداد میں حصہ نہ دینے کے مسئلے پر باپ بیٹے میں بحث کے دوران 40سالہ نوجوان نے طیش میں آکر والد کی آنکھ نکال لی۔ملزم ابھیشیک چیتن چاہتا تھا کہ والد پرمیشور شہر کے جے پی نگر علاقے میں تعمیر مکان اس کے نام کردیں جبکہ پرمیشور کی خواہش تھی کہ مکان دونوں بچوں میں تقسیم کردیا جائے لیکن بیٹا اس پر تیار نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق مکان کی تقسیم کے مسئلے پر باپ بیٹے  کے مابین تکرار شروع ہوگئی اور اسی دوران ابھیشیک نے جھپٹ کر والد کی آنکھ نکال ڈالی۔والد کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اہل خانہ نے پرمیشور کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت تسلی بخش ہے۔ تاہم ڈاکٹرپرمیشور کی آنکھ بچانے میں ناکام رہے اور باپ اپنی آنکھ سے محروم ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جائداد کے مسئلے پر باپ بیٹے میں اکثر تنازع ہوا کرتا تھا۔ ابھیشیک نے نہ صرف باپ کی آنکھ نکالی بلکہ وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیا کرتا تھا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی کے تمام مراکز بہبواطفال و نسواں میں کیمرے نصب کئے جائیں،ہائیکورٹ

شیئر: