Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی قدرتی نمی برقرار رکھیں ‎

جلد کی خوبصورتی اور شادابی کو برقرار رکھنے کےلیے  جلد کو موسچرائز کرنا بہت ضروری ہے .  لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ موسچرائزنگ کریم  استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے  ؟ ذیل میں دی گئی تجاویز کو پیش نظر رکھ کر آپ  اپنی جلد کو بہتر طریقے سے موسچرائز کر سکتی ہیں . 
ایسی موسچرائزنگ پراڈکٹ کا انتخاب کریں جو آپ کی جلد سے مطابقت رکھتی ہو .   جسکو لگانے کے بعدآپ کی جلد میں نرمی  محسوس ہو . 
 نہانے کے فوراً بعد  موسچرائزنگ کریم کا استعمال کریں .  کیونکہ  آپ کی جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر  ایک دم خشک ہو جاتی ہے .    فوری موسچرائزنگ   جلد کے خلیات کی سطح میں پانی محفوظ کرتے ہوئے  اسے نرمی بخشتا ہے . 
اپنے جسم کے ہر اس حصے کو موسچرائز کریں  جہاں آپ کو ضرورت محسوس ہو  . نہانے کے بعد ، ورزش سے پہلے اور ہر بار ہاتھ منہ  دھونے کے بعد موسچرائزنگ کریم ضرور لگائیں .  موسچرائز کرتے وقت ہاتھوں اور پاؤں کو نظر انداز نہ کریں . یہ صابن اور دوسرے کیمیائی  عناصر سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں . 
اگر چہرے کو خشک محسوس کریں تو  زیادہ مقدارمیں کریم استعمال کرنے کی بجائے آئل بیسڈ  موسچرائزنگ کریم کا استعمال کریں  جو ہائیڈریٹنگ خصوصیات کی حامل ہوں .  خشک ہواؤں سے متاثرہ حصوں پر خاص طور پر کریم استعمال کریں . 

شیئر: