Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل سودے کے حوالے سے کانگریس کے تمام الزامات غلط ہیں ، جیٹلی

    نئی دہلی- -  - -مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے رافیل سودے کے حوالے سے کانگریس کے تمام الزامات کو خارج کر دیا۔ وزیر مالیات نے راہول گاندھی کے یکے بعد دیگرے تمام الزامات کا ایک ایک کر کے جواب دیا  اور کانگریس سے 15 سوالات کئے۔  جیٹلی نے معلوم کیا کہ ترقی پسنداتحاد (یو پی اے) کی حکومت کے دوران اس سودے میں تاخیر کی وجہ سے قومی سلامتی متاثر نہیں ہوئی تھی۔ جیٹلی نے فیس بک پر لکھے ایک مضمون میں کہا کہ کانگریس پارٹی الزام لگارہی ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت نے مہنگی قیمتوں پر سودا کیا ہے ، لیکن اسی وقت سے کانگرس صدر راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنما و ترجمان نے علیحدہ بیانات میں7  الگ الگ قیمتیں بتائی ہیں ۔ انہوں نے پوچھا کہ گاندھی نے دہلی اور کرناٹک میں اپریل ومئی میں فی طیارہ 700 کروڑ روپے قیمت بتائی تھی ، پارلیمنٹ میں انہوں نے فی طیارہ 520 کروڑ روپے قیمت کر دی ،را ئے پور میں انہوں نے 540 کروڑروپے قیمت بتائی جبکہ جے پو ر میں گاندھی نے ایک ہی تقریر میں 540 کروڑروپے اور 520 کروڑروپے کے 2الگ الگ قیمتیں بتائیں اورتلنگانہ کے دارالخلافہ حیدر آباد میں 526کروڑ روپے قیمت بتائی۔جیٹلی نے کہا کہ راہل گاندھی کو رافیل سے متعلق کوئی سمجھ نہیں ۔ انہیں کب سمجھ آئے گی۔انہوں نے رافیل سودے کے حوالے سے عائد کئے جانے والے الزامات پر کہا کہ کے جی یا پرائمری اسکول کے بچوں کی طرح بحث کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -یوپی کے تمام مراکز بہبواطفال و نسواں میں کیمرے نصب کئے جائیں،ہائیکورٹ

شیئر: