Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کو بدنام کرنیوالی خاتون کو سزا

واشنگٹن ...سعودیوں کے نام سے امریکیوں کو دھوکہ دیکر بھاری رقمیں بٹورنے والی 68سالہ خاتون غایل حسن آل سعید کو امریکی عدالت نے 160برس قید کی سزا سنادی۔ڈیٹرائٹ کی عدالت کے ججو ںنے اس پر لگائے گئے 8الزامات کے ثبوت ملنے پر اسے مجرم قرار دیدیا۔ امریکی شہریوں نے یہ اعتبار کرکے کہ خاتون مذکور سعودی عرب کے شاہی خاندان سے قریبی تعلقات استوار کئے ہوئے ہے بھاری رقمیں اس کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کردی تھیں۔ خاتون لندن منتقل ہوگئی تھی جہاں اس نے 16ہزار ڈالر ماہانہ کرائے پر مکان حاصل کیا۔ کیلیفورنیا میں 40لاکھ ڈالر کا ایک مکان خریدا اور کئی بار اپنی پلاسٹک سرجری بھی کرائی۔ ہر الزام پراسے 20برس قید کی سزا کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ۔ سزا کا باقاعدہ اعلان 8جنوری 2019ءکو ہوگا۔
 

شیئر: