Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کو بیماری سے بچانے کیلئے جراثیم کش احرام کا منصوبہ

    ریاض-  -- - عازمین حج اور عمرہ کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مستقبل میں جراثیم کش احرام تیار کیاجائے گا۔ نینو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے احرام کی تیاری ایک سعودی تاجرکا آئیڈیا ہے جو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں تیار کئے جائیں گے۔ الیامی کویہ آئیڈیا اخبار میں ایک خبر پڑھ کر آیا جس میں بتایا گیا تھا کہ اْم القریٰ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے مسجدالحرام میں بچھے قالینوں پر چاندی کے نینو اجزاء کی تہہ چڑھا رہی ہے جس کیوجہ سے جراثیم کی افزائش نہیں ہوسکتی۔تاہم جراثیم سے بچنے کے لیے چاندی کا استعمال پرانا طریقہ ہے۔  یہ خبر پڑھ کر الیامی کو نینو ٹیکنالوجی کے تحت احرام کی تیاری کا خیال آیا اور انہوں نے معلومات حاصل کرنا شروع کیں۔ دبئی میں ایک جرمن فیشن ڈیزائنر سے ان کا رابطہ ہوا جس نے انہیں جراثیم سے پاک کش احرام بناکر دیئے جن کی فروخت کا آغاز 2017ء  میں حج کے دوران پہلی بار ہوا۔انہیں مزید سستا بنانے کیلئے الیامی نے پاکستان کے شہر فیصل آباد کا رخ کیا جہاں انہیں یہ احرام مزید مناسب قیمت پر بنانے کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے قبول کرلی۔گورنر مکہ کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر عمل شروع ہوگیا اور 2030 تک تمام عازمین کو جراثیم سے پاک احرام دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب 30سے زیادہ قسم کے زیتون تیار کرنے میں کامیاب

شیئر: