Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں حجاج کو لوٹنے والا 5رکنی نائیجیرین گروہ گرفتار

    مکہ مکرمہ- - -  - -مکہ مکرمہ  میں الجیاد پولیس نے  حرم شریف کے  اطراف حجاج کو لوٹنے اور انکا سامان چوری کرنے والے نائجیریا کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ 5افراد پر مشتمل ہے۔ سب کے سب غیر قانونی طور پر مقیم پائے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات سے  پتہ چلا ہے کہ اجیاد پولیس اسٹیشن سے رجوع کرکے بعض خواتین او رمردوں نے پرس چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ جن میں موبائل اور نقدی تھی۔ پولیس نے شکایات درج کرانے  والوں سے وسیع البنیاد پوچھ گچھ کی۔ واردات کرنے والوں کا حلیہ معلوم کیا گیا تاہم حجاج واردات کرنے والوں کی بابت کچھ بھی بتانے سے قاصر رہے۔ چوری اور لوٹ مار کرنے والے نامعلوم افراد تھے۔ پولیس نے جرائم کا سراغ لگانے والے ماہرین کی مدد حاصل کی۔حرم شریف کے اطراف میں مختلف مقامات پر سادہ وردی میں اہلکار تعینات کئے گئے۔ چوری اور لوٹ مار کرنے والے نائجیریا کے 3افراد کو حرم شریف کے صحنوں اور اطراف سے گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ وہ اپنے دیگر 2ساتھیوں کے ہمراہ اس طرح کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ انکے اڈے کی بھی نشاندہی کرلی گئی۔ اڈہ الہنداویہ محلے میں واقع تھا۔ چھاپہ مار کر باقی 2کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں نے گرفتاری کے وقت پولیس سے مزاحمت بھی کی۔ تلاشی لینے پر 79ہزار سے زیادہ ریال اور  مختلف ممالک کی کرنسیاں برآمد ہوئیں۔ مسروقہ موبائل اور قیمتی اشیاء بھی اڈے سے مل گئیں۔ واردات کرنے والوں کو اجیاد پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔ ان سے پوچھ گچھ کا عمل مکمل کرنے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -"ام رضعہ "کنویں سے گردے کے مریضوں کا علاج ممکن نہیں، گورنریٹ
!

شیئر: