Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائلڈ لائف سینٹر کا یتیم بن مانس بچہ نگراں سے پیارجتانے لگا

لیمبے، کیمرون....  مقامی وائلڈ لائف سینٹر میں کچھ دنوں سے  بن مانس کا ایک بچہ جو چند ماہ قبل یتیم ہوگیا تھا کافی اداس نظر آنے لگا تھا  اور اسکی اداسی دور کرنے کیلئے اس کی نگرانی پر مامور گارڈ نے اس کے  ساتھ اپنا حسن سلوک کچھ اور بڑھا دیا تاکہ اسکی یتیمی کا احساس دور ہوسکے۔ یتیم ہوجانے کے بعد اتنا مہربان نگراں ملنے پر اس نے اپنی قسمت پر ناز کیا اور ساتھ ہی نگراں کو اپنا مہربان باپ سمجھنے لگا اور اسی اعتبار سے اس کے  ساتھ محبتیں جتاتارہا۔ بچے بن مانس کا نام بوبگا بتایا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس وائلڈ لائف سینٹر پر کام کرنے والے تقریباً تمام افراد اس سے ہمدردانہ اور اچھا سلوک کرتے ہیں مگر اس کی نگرانی پرمامور ایلوین موماکی شفقت کچھ اور زیادہ ہے۔ اسی لئے بوبگا زیادہ تر وقت ایلوین کے ساتھ ہی گزارتا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو میں ایک ایسا منظر دکھایا گیا ہے جب نگراںکو زمین پر لیٹا دیکھ کر بوبگا نامی بن مانس پیار جتانے کیلئے اس پر لیٹا اور پیار کرتا نظرآتا ہے۔  اس وائلڈ لائف سینٹر کی کوآرڈینیٹر لارا کریڈاک کا کہنا ہے کہ  بوبگا کو کھیل کود سے بیحد دلچسپی ہے۔ وہ زیادہ شرارتیں نہیں کرتا۔ کھیل کود سے تھک جانے کے بعد وہ ٹھیک نرسری میں اپنی جگہ پر لیٹ جاتا یا بیٹھ جاتا ہے۔ لارا کا کہناہے کہ بوبگا کو ملنے والی تمام تر محبت اور شفقت کے باوجود اصل حقیقت یہ ہے کہ یتیم بچوں کو خواہ وہ انسانوں کے ہوں یا جانوروں کے خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے تاکہ وہ خود کو محفوظ، مسرور او رمامون محسوس کرسکیں۔ ایلوین کا بھی کہناہے کہ اسے بوبگا کے ساتھ کھیل کود کرکے اور وقت گزار کر اچھا لگتا ہے۔ اس سینٹر میں ان جانوروں کا بطور خاص خیال رکھا جاتا ہے جنہیں غیر قانونی طور پر لوگ خریدتے یا پکڑتے ہیں اور اپنے گھرو ںمیں بند کردیتے ہیں جہاں ان جانوروں پر تشدد بھی ہوتا ہے۔  ہماری پوری کوشش  ہوتی ہے کہ تشدد زدہ تمام جانوروںکا خیال رکھا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -دنیا کی معمر ترین خاتون 118سال کی عمر میں بھی گانے گاتی ہیں

شیئر: