Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریڈڈ ہاف اپ بن ہیئر اسٹائل ‎

شخصیت کی انفرادیت کو ظاہر کرنے کے لئے ہیئر اسٹائل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ آجکل ہیئر فیشن میں ‏ہاف اپ بن بہت پسند کئے جارہے ہیں ۔ ذیل میں آپ کو بریڈڈ ہاف اپ اسٹائل کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ بالوں کا صرف اونچا جوڑا ہی نہیں بنتا بلکہ بالوں کی چوٹی کا فرینچ ٹچ بھی آجاتا ہے ۔ 
سب سے پہلے بالوں کو لوز کرلز میں سیٹ کریں اور پھر بیک کومبنگ کر لیں ۔ اب بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں ۔ ایک حصہ پیچھے اوردو آگے کی جانب ہوں ۔ اب سامنے کے بال علیحدہ کرکے ان پر کلپ لگا لیں اور پیچھے کی جانب بال اٹھا کر ایک پونی کی شکل میں کراؤن بنالیں ۔ اب علیحدہ کئے ہوئے  بالوں سے فرینچ چوٹی بنائیں جو بہت زیادہ ٹائٹ نہ ہو بلکہ انداز ڈھیلا سا ہو ۔ بالوں کی ایک لڑی سامنے والے حصے سے لیں اور دوسری لڑی کے لیے پیچھے بنائے گئے کرائون کا ایک حصہ منتخب کریں ۔ اس طرح فرینچ چوٹی بنانا آسان ہوجائے گا ۔ اب اس فرینچ چوٹی کو ہیر کراؤن کے گرد لپیٹ کر نیچے تک لے جائیں اور لوز بن کی شکل میں باندھ لیں ۔ ہیرا کرائون کو فرینچ چوٹی پر لپیٹنے سے اس کی دلکشی میں زبردست اضافہ ہو جائے گا ۔ جب فرینچ چوٹی آخر تک مکمل ہو جائے تو اسے ربر بینڈ کی مدد سے باندھ دیں  اور ہیر کراؤن پر گول دائرہ کی شکل میں لپیٹ دیں ۔ پیچھے بال کھلے رہیں گے ضرورت محسوس ہو تو کھلے بالوں کو گھونگریالے انداز میں سیٹ کر لیں ۔ اس طرح بالوں میں ایک خاص جان نظر آئے گی ۔یہ ہاف سپ ہیئر اسٹائل کسی بھی تقریب کے لیے آپ کی تیاری کو چار چاند لگا دے گا ۔

شیئر: