Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین ایئر آج مدینہ میں پھنسے حاجیوں کو لے جائیگی

کراچی... سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر کو مدینہ منورہ میں پھنسے حاجیوں کولانے کیلئے خصوصی اجازت دی ہے۔پرواز 325 مسافروں کو لیکر آج کراچی پہنچے گی۔ واضح رہے کہ شاہین ایئر پر ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات ہیں اور عدم ادائیگی پر 16جولائی سے اسکا آپریشن بند ہے۔ شاہین ایئرلائنز کے پاس سی اے اے کو دی گئی فہرست کے مطابق ایک طیارہ ہے۔ سی اے اے نے کہا ہے کہ شاہین ایئر اپنے واجبات کی ادائیگی کو جلد یقینی بنائے۔
 

شیئر: