Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسین بولٹ نے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھ دیا

 
میلبورن:دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے سینٹرل کوسٹ میرینز کی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے اپنا فٹبال ڈیبیو کر لیا۔ اولمپکس میں 8مرتبہ کے گولڈ میڈلسٹ رنر ایک مقامی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے 20منٹ تک میدان میں موجود رہے اور انہیں دیکھنے کےلئے اسٹیڈیم میں 10ہزار تماشائی موجود تھے۔یوسین بولٹ ایتھلیٹکس میں کامیابی کے بعد اب پیشہ ورانہ فٹبالر بننا چاہتے ہیں اور اسی لیے وہ سڈنی کے شمال میں واقع آسٹریلین اے لیگ کے کلب کےلئے میچ کھیلے۔اس میچ میں یوسین بولٹ کی موجودگی کے سبب میدان میں عام دنوں کے مقابلے میں 4گنا زیادہ افراد موجود تھے۔آسٹریلین میڈیا کے مطابق اس نمائشی میچ کو 60ملکوں میں نشر کیا گیا ۔ بولٹ نے لیفٹ ونگ سے کھیل کا آغاز کیا تو ابتدا ءمیں انہیں مشکلات پیش آئیں البتہ بعد میں وہ فیلڈ میں سیٹ ہو گئے اور انہیں گول کرنے کے 2نادر مواقع بھی ملے لیکن وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

شیئر: