Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم محرم 1440ھ سے عمرہ موسم شروع

مکہ مکرمہ... سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال عمرہ موسم صفر کے بجائے یکم محرم سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030کا وہ ہدف پورا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے جس کے بموجب طے کیا گیا ہے کہ سالانہ 30ملین معتمر ارض مقدس آئیں۔ وزارت حج نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس نے وزارت خارجہ کے تعاون و اشتراک سے عمرہ ویزوں کا اجراءشروع کردیا ہے۔ وژن 2030 کے مطابق خارجی معتمرین کی تعداد 2022 تک 15ملین اور 2030تک 30ملین تک پہنچ جائیگی جبکہ 2030میں حجاج کی تعداد 4.5ملین تک بڑھا دی جائیگی۔ 1439ھ کے دوران بیرون ملک سے 70لاکھ سے زیادہ معتمر ارض مقدس آئے۔
 

شیئر: