Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتا بنر جی نے بنگال ٹائیگر کے بچوں کا کیا نام رکھا؟

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے سلی گڑی کے نزدیک سفاری پارک میں 11 مئی کو پیدا ہونے والے رائل بنگال ٹائیگر کے 3بچوں کا نام کیکا، ریکا اور ایکارکھ دیا۔ان بچوں کو اسنیہ شیش اور شیلا نامی رائل بنگال ٹائیگر نے جنم دیا ہے۔ اسنیہ شیش اور شیلا کو کولکتہ کے علی پور زولوجیکل گارڈن سے سلی گڑی سفاری پارک لایا گیا تھا۔ ان تینوں بچوں کی پیدائش کے ساتھ اس نسل کے شیروں کی تعداد6 ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایک بچہ سفید ہے۔فاریسٹ افسر نے بتایا کہ نومولود تینوں بچوں کو فی الحال سی سی ٹی وی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان بچوں کو ممکنہ طور پر تقریباً 3 ماہ الگ ہی رکھا جاسکتا ہے۔7 ماہ بعد یہ سفاری پارک کا حصہ بن جائیں گے۔بنگال سفاری پارک میں اس وقت 3 سفاری ہیں جن میں ٹائیگر، ہمالین بلیک بیر سفاری اور الیفینٹ سفاری مخصوص ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

شیئر: