Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: ہند ٹیم کا اعلان ، ویرات کوہلی باہر

 
نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں کپتان ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا۔بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ روہت شرما کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی ٹیم کا حصہ ہوں گے تاہم نائب کپتانی کے فرائض شیکھر دھوان انجام دیں گے۔ ہندوستانی اسکواڈ میں روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، لوکیش راہول، امباتی رائڈو، منیش پانڈے، کیدار جادیو، مہندرسنگھ دھونی، دنیش کارتھک، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھہال، اکشر پٹیل، شرد±ل ٹھاکر، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمرا اور خلیل احمد شامل ہیں۔ 14واں ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہو گا۔ گروپ بی میں شامل پاکستان اور ہندکے مابین میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ اس گروپ میں ان کے ساتھ ایک کوالیفائنگ ٹیم بھی شامل ہے۔ایشیا کپ کیلئے گروپ بی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ افغانستان موجود ہے۔

شیئر: