Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کرکٹ کپ: پاک ہند میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

 
لاہور: پاکستان اور ہند کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاکستان اور ہند سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراونڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کےلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے ۔ اب تک تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے بھی اس میچ کےلئے شائقین کی دلچسپی کو بھانپ لیا اور میچ کی مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018ءمیں پاکستان اور ہند کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں پاکستان، ہند، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا۔ ہند اور پاکستان کی ٹیمیں 19 ستمبر کو ٹکرائیں گی۔ سپر فور مرحلہ 21 ستمبر سے شروع ہوگا اور فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

شیئر: