Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے‎

کچن کے برتنوں کو زنگ سے بچانے کے لیے ان پر ایسا گھی یا چکنائی مل کر رکھیں جس میں نمک بالکل نہ ہو ۔
ٹن کے برتن یا سانچوں کو زنگ سے بچانے کے لیے بغیر نمک والا گھی یا چکنائی مل کر رکھ دیں ۔ نمک والی  چکنائ لگانے سے زنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ 
ٹن  کے برتنوں یا سانچوں پر زنگ کے داغ لگ جانے کی صورت میں داغ والے حصے کو آدھ کٹے ٹماٹر سے رگڑیں اور کچھ دیر پڑا رہنے کے بعد صاف پانی سے دھولیں زنگ ختم ہو جائے گا ۔
اگر دروازوں کے قبضوں پر زنگ کے داغ لگ جائیں تو ان پر نمک ملا ہوا مٹی کا تیل لگاکر رگڑیں اور کچھ دیر بعد کپڑے سے پونچھ کر صاف کردیں ۔
کپڑوں پر روشنائی کا داغ لگ جانے کی صورت میں ابلے چاول رگڑنے سے داغ باآسانی دور ہو جاتا ہے ۔
سیاہی کے داغ پر نمک لگا کر رگڑیں ۔ داغ دور ہوجائے گا ۔
اگر کپڑے پر زنگ کا نشان پڑ جائے تو اس داغ کر لیموں کا رس اور نمک چھڑک کر کچھ دیر رگڑیں اور خشک ہونے کے بعد صابن سے دھو لیں ۔ داغ صاف ہوجائے گا ۔ 
کپڑوں پر لگا زنگ کا دھبہ کچی لسی سے بھی صاف کیا جا سکتا ہے ۔ کچی لسی کو داغ پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں ۔ داغ باآسانی صاف ہوجائے گا۔
 

شیئر: